197

ای سی ای ڈپلومہ مکمل کرنے پر ٹیچرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سید نسیم۔ پیس مونٹسری اینڈ ٹیچرز ٹریننگ آکیڈمی کی جانب سے تیسرا بیج مکمل ہوا۔

ای سی ای ڈپلومہ مکمل کرنے پر ٹیچرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سید نسیم۔
پیس مونٹسری اینڈ ٹیچرز ٹریننگ آکیڈمی کی جانب سے تیسرا بیج مکمل ہوا۔
طلبہ کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے عظیمز انسپائریشن کی جانب سے گولڈ میڈل دیے گئے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مختلف سکولز میں وزٹ کے ساتھ ساتھ پرنسپلز کا وفد ایک ہو کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ موٹیویشنل اسپیکر نے خطاب کے دوران طلباء کو اہم پیغام دیا۔ تعلیم کو جان کر حاصل کریں تعلیم ہمیں اخلاقیات سیکھاتی ہے ایک معاشرے کا اچھا رکن بناتی ہے۔ جس پر پرنسپل سید نسیم نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شیلڈز کا تحفہ دیا۔
کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں پیس مونٹسری اینڈ ٹیچرز ٹریننگ کی جانب سے ہونے والے پراگرام میں لاہور سے عظیمز انسپائریشن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر موٹیویشنل اسپیکر محمد عظیم بطورِ گیسٹ سپیکر تھے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے گولڈ میڈل پیش کریے اور ٹیچرز سے خطاب کیا، اس پُر وقار تقریب میں مہمانِ خصوصی
پروفیسر افتخار احمد ایڈمنسٹریٹر فرور انسٹیٹیوٹ آف امیرجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، عنصر محمود پرنسپل پانیر گرامر سکول، سیدہ انعم علی ریڈیو براڈ کاسٹر، طاہرہ سوریا چیئرپرسن روٹری کلب، سبیکا معظم بقائی فریلنسر، محترمہ عابدہ حکمت پرنسپل ڈان ماڈل سکول، محترمہ نجمہ اکبر پرنسپل خورشید ایکسکلوسیو مونٹسری، راؤ محمد عرفان پرنسپل
شاہین پاکستان ہائیر سیکنڈری اسکول ودیگر سکولز پرنسپلز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران لاہور سے موٹیویشنل اسپیکر محمد عظیم اور پیس مونٹسری اینڈ ٹیچر آکیڈمی کے پرنسپل سید نسیم خطاب کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید نسیم نے کہا ہم کراچی میں موٹیویشنل اسپیکر محمد عظیم کا خوش آمدید کہتے ہیں اور آئنیدہ چند روز میں بیج نمبر 4 شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں