103

14 اگست کے موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چیلہار بہاری لال راٹھوڑ کا قوم کے نام اہم پیغام چیلہار: چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چیلہار بہاری لال راٹھوڑ نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد

14 اگست کے موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چیلہار بہاری لال راٹھوڑ کا قوم کے نام اہم پیغام
چیلہار: چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چیلہار بہاری لال راٹھوڑ نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جس کی قدر اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بہاری لال راٹھوڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن، بھائی چارے اور اتحاد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یومِ آزادی کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے منایا جائے۔ ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے کیونکہ ایسی سرگرمیاں انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
چیئرمین ٹاؤن کمیٹی چیلہار نے پاک فوج، شہداء اور وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا حقیقی جشن یہی ہے کہ ہم اپنے ملک کو صاف، محفوظ، پرامن اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
پاکستان زندہ باد — جشنِ آزادی مبارک!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں