*قومی اتحاد ہی پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت ہے امن یکجہتی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے میر اکرم بلوچ اوارانی*
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما میر اکرم بلوچ اوارانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت ایک نہایت نازک اور فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں سیاسی مذہبی سماجی اور قومی قیادت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کی سلامتی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے متحد ہو جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت گردی سندھ کے کچے کے علاقوں کی صورتحال اور خیبر پختونخوا کو درپیش چیلنجز پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ان مسائل کا حل صرف باہمی اتحاد دانشمندانہ فیصلوں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون میں ہے میر اکرم بلوچ اوارانی نے کہا کہ کرپشن قومی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہے جو قومیں اپنے وسائل کی حفاظت نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں ہر صاحب اختیار کو یاد رکھنا چاہیے کہ دنیا کی ہر طاقت عارضی ہے مگر اللہ تعالیٰ کی عدالت میں ہر عمل کا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ جنت اور جہنم کا فیصلہ صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے کسی شخص کے انجام کا فیصلہ کرنا انسان کا کام نہیں تمام مسلمان ایک امت ہیں اس لیے نفرت تقسیم اور انتشار کے بجائے محبت رواداری برداشت اور حسن اخلاق کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی اور مذہبی قیادت ہمارے لیے قابل احترام ہے اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے لیکن قومی مفاد ہر اختلاف سے بالاتر ہونا چاہیے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پاکستان کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں میر اکرم بلوچ اوارانی نے مزید کہا کہ اگر آئی سی یو میں موجود مریض کے سامنے ڈاکٹر آپس میں لڑنے لگیں تو مریض کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے آج پاکستان بھی ایسے ہی نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اگر قیادت نے دانشمندی اتحاد اور تحمل کا مظاہرہ نہ کیا تو نقصان پوری قوم کو اٹھانا پڑے گا اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی بقا سلامتی اور ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا جائے