پنجاب حکومت کا ظالمانہ نظام اور غریب عوام پر بڑھتے ہوئے بوجھ ملک کے موجودہ حالات میں غریب عوام پر بجلی کے بلوں کی صورت میں جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے وہ کسی عذاب سے کم نہیں۔ حال ہی میں ایک عام صارف کو صرف 204 یونٹ کے استعمال پر 8040 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ عوامی قوتِ خرید اور زندگی کے معیار کو تباہ کر رہی ہے۔

یومِ پاکستان — قربانیوں کی داستان، نسلوں کے لیے پیغام 1947 کا سال برصغیر کی تاریخ کا وہ سنگِ میل تھا جب لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان، مال اور گھربار قربان کر کے ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت میں بدل دیا۔ قیامِ پاکستان کوئی تحفہ نہیں تھا، یہ بے شمار قربانیوں اور لازوال جدوجہد کا نتیجہ تھا۔

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ: حقیقت اور ذمہ داری کا توازن انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے سوشل میڈیا پر ان تبصروں کا جواب دیا ہے جن میں سوات سیلابی صورتحال پر ریاست کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصویریں خود گواہ ہیں کہ ریاستی ادارے، بالخصوص افواجِ پاکستان اور ریسکیو ٹیمیں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مشکل وقت میں ریاست نے لاشیں نکالنے، زندہ افراد کو بچانے اور متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور کارروائیاں کی ہیں، اور یہ عمل اب بھی جاری ہے۔

پاکستان کی عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، اور مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ ایک عام مزدور، جو دن رات محنت کرتا ہے، جس کی ماہانہ تنخواہ صرف 35,000 روپے ہے، جب وہ اپنی محنت کی کمائی بینک سے نکالتا ہے تو اب اس پر بھی نیا ٹیکس لگانے کی بات ہو رہی ہے۔ کیا یہ انصاف ہے؟ کیا اپنی ہی کمائی نکالنا جرم بن چکا ہے؟

افواجِ پاکستان صرف ایک عسکری قوت نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے، ایک جذبہ ہے، جو حب الوطنی، قربانی اور وفا کا استعارہ ہے۔ خواہ وہ بارڈر پر تعینات جوان ہوں یا دہشت گردی کے خلاف محاذ پر لڑنے والے سپاہی، ہر ایک کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، جس کا وقار اور عزت دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی ہے