کراچی بار نے سٹی کورٹس میں فوٹو کاپی کے سرکاری ریٹ مقرر کر دیے، زائد پیسے لینے پر دکان کا لائسنس منسوخ ہوگا
کراچی بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے سٹی کورٹس کراچی کے احاطے میں کام کرنے والی تمام فوٹو کاپی شاپس کے لیے متفقہ طور پر نئے نرخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ خزانچی کاشف نذیر بلوچ اور قائم مقام جنرل سیکریٹری ریاض احمد کورائی کے دستخط سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، اب سادہ فوٹو کاپی 4 روپے (فی صفحہ)، واٹس ایپ سے پرنٹ/کاپی 10 روپے (فی صفحہ) اور کلر کاپی 15 روپے (فی صفحہ) ہوگی۔ تمام دکان داروں کو ان نرخوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی شاپ کی جانب سے زائد رقم وصول کرنے یا احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں دکان کا لائسنس منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔