لسبیلہ( بیورو رپورٹ)کمشنر قلات ڈویژن کی فرمائش پر تعینات انتظامی افسران کی نااہلی اور تاحال سیلاب متاثرین کے سروے کی حتمی رپورٹ کا اجراء نہ ہونےکےباوجود وزیر اعلی کے منصب پر بیٹھے ہوئے عوامی نمائندگی کے دعویدار شخص اور صوبائ حکام کی معاملات سے چشم پوشی کے مترادف ہے گزشتہ 14 گھنٹوں سے ریک لک کے مقام پر ٹریفک بحالی میں انتظامی افسران کی عدم دلچسپی قابل مذمت ہے این ایچ اے ویسٹ زون بلوچستان کے ممبر کی صورتحال سے آگاہی کے باوجود مشینری نہ بھیجنا سیلاب کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ کے مختلف سیکشن کی بحالی کے نام پر فنڈز ہڑپ کرنے والوں کا فوری احتساب اور نااہل کمشنر قلات ڈویژن سے کورکمانڈر 12 کور بلوچستان اور چیف سیکرٹری عوام کو نجات دلائیں ۔ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما میر اکرم بلوچ آوارانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔۔میر اکرم بلوچ نے کہا حب ڈسٹرکٹ کے انتظامی افسران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں انکی تمام تر توجہ صرف ریونیو معاملات پر ہے ریک لک کے مقام پر پھنسے ہوئے مسافر کوچز میں سوار شیر خوار بچوں سمیت ہزاروں مسافر گزشتہ 14 گھنٹوں سے پریشانی سے دوچار ہیں لیکن انتظامی افسران صرف ف
160