انٹر نیٹ پر فیس بک کی دوستی کا کمال،جرمن لڑکی نے بوریوالہ کے نوجوان سے دو سال قبل دوستی کی اورآخر دوستی نے ایک نیا رنگ جما دیا،جرمن لڑکی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اور نوجوان کے اخلاق کی وجہ سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا.جرمنی کے شہر ہینوور سے تعلق رکھنے والی لڑکی بورے والا کی مجاہد کانونی کے رہائشی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی.جرمنی لڑکی تانیہ ہیلر نے پاکستان پہنچ کر سب سے پہلے اسلام قبول کیا.اور اس کا نیا نام تانیہ جاوہد رکھا گیا ہے.تانیہ نے بتایا کہ جاوید اقبال سے دو سال قبل دوستی ہوئی تھی جو اب رشتہ ازدواج میں تبدیل ہو گئی ہے.انہوں اسلام قبول کرنے پر خوشی کا اظہار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ نے گزشتہ رات سرکل منچن آباد کے ایس ڈی پی او،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلآ جائزہ لیا،اور ہدایات جاری کیں کہ پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے میرٹ پر یکسو کریں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن وامان کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ کرپٹ افراد کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

بہاولنگر میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا فیلڈ اسسٹنٹ آصف نے پٹرول ایجنسی کے این اوسی کیلئے شہری سے رشوت مانگی تھی شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن کے آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت کی رقم 25 ھزار سمیت محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ آصف کو گرفتار کرلیا ،

کوئٹہ ریڈی ڈفرن ہسپتال کے پاس دھماکے سے 2 افراد شھید جبکہ 14 زخمی جنھیں ایدھی ایمبولینسیز کے زریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے *زخمی افراد کے نام* 1)نثار احمد ولد عبدالستار 2)محمد وارث ولد عبدالباقی 3)عمر خان ولد امیر خان 4)راز گل ولد باز محمد 5)عاصم ولد رحمت 6)باران ولد پائند خان 7)محمد اختر ولد عبدالقادر 8)محمد ہاشم ولد میر حسن 9 ) عبدالخالق ولد ولی محمد 10) زبیع اللہ ولد عتیق اللہ 11)عمر زمان ولد شیر زمان 12)عبدالغفار ولد عبدالستار 13)محمد شویب ولد محمد ایاز 14 )محمد روشن ولد محمد ایاز *شھید افراد کے نام* 1)اکرم ولد حاجی عثمان قوم کاکڑ سکنہ میزائی اڈہ 2)نا معلوم