230

ایک اور پولیس کی بڑی کارروائی رپورٹ یاسین انجم چیف رپورٹ

تھانہ فقیروالی پولیس بروقت کاروائی کرتے ہوئےانسانیت سے محبت کی لازوال مثال قائم کردی ۔پولیس نے گمشدہ کم سن ذہنی عدم توازن کا شکاربچی کے ورثا کو چند گھنٹوں میں تلاش کرلیا۔ بچی ورثا کے حوالے۔
تفصیلات کے مطابق فقیر والی پولیس کومسمی فرحان شریف ولد محمد شریف قوم آرائیں سکنہ اضافی بستی 120/6R نے اطلاع دی کہ اسے ایک گمشدہ بچی بعمری 10/12 سالہ ملی ہے۔ جو ذہنی طور پر بھی کمزور معلوم ہوتی ہے اور اپنا نام وپتہ سعدیہ دختر غلام مصطفی قوم ملک سکنہ کراچی بتاتی ہے۔ SHO تھانہ فقیر والی انسپکٹر پرویز جتوئ نے فی الفور ایکشن لیتے ہوے بچی کے ورثا کی تلاش کے لیے تحرک کا آغاز کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو آگاہ کیا گیا اور چند گھنٹوں میں بچی کے ورثا کو تلاش کر لیا ۔ بچی کےورثا جو کہ ہارون آباد کے رہائشی ہیں نے بتایا کہ بچی ذہنی طور پر کمزور ہے ۔ جس کی گمشدگی پر وہ شدید پریشان تھے۔ DPO بہاولنگر قدوس بیگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور نگرانی میں کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔بچی کے ورثاء نے بہاولنگر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں