86

چیئرمین دی انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا کی جانب سے سنگین انکشافات کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ، ماچکو تھانے کی حدود اور بلوچستان بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک اور ایمرجنسی کال سسٹم کی سنگین خرابیوں کے حوالے سے چیئرمین دی انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا کی جانب سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

چیئرمین دی انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا کی جانب سے سنگین انکشافات
کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ، ماچکو تھانے کی حدود اور بلوچستان بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک اور ایمرجنسی کال سسٹم کی سنگین خرابیوں کے حوالے سے چیئرمین دی انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا کی جانب سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
میاں محمد منشا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کراچی کی حدود میں موجود ہونے کے باوجود مختلف موبائل کمپنیوں، جن میں جاز، ٹیلی نار اور زونگ شامل ہیں، کے نیٹ ورک اکثر بلوچستان کے سگنلز پر منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس تکنیکی خرابی اور ناقص نظام کے باعث شہری جب ایمرجنسی میں 15 یا دیگر ہیلپ لائن پر رابطہ کرتے ہیں تو کال سندھ پولیس یا کراچی کنٹرول روم کے بجائے بلوچستان میں موصول ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے شہریوں کو شدید عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے۔ علاقے میں آئے روز ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر جرائم کی وارداتیں پیش آتی رہتی ہیں لیکن بروقت مدد نہ ملنے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔
میاں محمد منشا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ رئیس گوٹھ اور ماچکو تھانے کی حدود میں رینجرز، کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس اور پولیس چوکیوں کی موجودگی کے باوجود مواصلاتی نظام انتہائی ناقص ہے، جس کا فائدہ جرائم پیشہ عناصر اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ:
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی فوری تحقیقات کرے۔
موبائل کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کراچی اور سندھ کی حدود میں ایمرجنسی کالز کو صرف سندھ کے کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے۔
شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید اور مؤثر نیٹ ورک سسٹم نصب کیا جائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان اس اہم قومی مسئلے کا فوری نوٹس لے۔
چیئرمین دی انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا نے کہا کہ اگر اس مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا گیا تو مستقبل میں کسی بھی بڑے سانحے کی ذمہ داری متعلقہ اداروں اور موبائل کمپنیوں پر عائد ہوگی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں