71

پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کا دس مئی 2025 کو افواج پاکستان کی طرف سے دشمن کے لیے منہ توڑ جواب معرکہ حق آپریشن ”بنیان المرصوص ” کی پہلی سالگرہ پر رات گئےو یبینار

خبر شامل کرتے ہیں دوبئی یواےای سے

ہمارے جنرل مینجر عارف محمود قریشی کی رپورٹ کے مطابق

پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کا دس مئی 2025 کو افواج پاکستان کی طرف سے دشمن کے لیے منہ توڑ جواب معرکہ حق آپریشن ”بنیان المرصوص ” کی پہلی سالگرہ پر رات گئےو یبینار

پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کی جانب سے آپریشن “بنیان المرصوص” کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک خصوصی و یبینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار آن لائن میڈیا تقریب میں فورم کے عہدیداران اور اراکین نے دنیا بھر سے شرکت کی۔

و یبینار کی صدارت صدر ڈاکٹر عبدالرحٰمن اُسامہ اور چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر نے کی۔ خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ پاکستانی افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کی جارحیت کو مختصر وقت میں ناکام بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیاکہ” ہم سے پنگا نہیں ہے چنگا “۔

مقررین نے پاکستان کی عسکری قیادت اور کامیاب خارجہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنی آزادی کی جدوجہد میں نئی امید ملی۔ انہوں نے جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا اور بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کی، جو بعد میں خود بھارتی میڈیا کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔

پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔میڈیا پروفیشنلز نے کہا کہ ایک مسلمان کی کامیابی کا راز اخلاص کے ساتھ اس کے اندر کا جذبہ ایمانی ہے۔اور یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو منافقت اور منفی سوچ سے مبرا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا شکر ہے کہ ملک پاکستان کی عوام اور اس کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

یورپ ، مڈل ایسٹ اور پاکستان کےمیڈیا پینل سےتمام ممبرز اور عہدیداران پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل صحافیوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور دنیا بھر میں پاکستان کے نام اور وقار کے اجاگر ہونے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں