25

مورخہ 12 مئی 2026 *7 ملین روپے سے زائد مالیت کی گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ پکڑی گئی* ضلع کیماڑی پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بدستور جاری۔

*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 12 مئی 2026

*7 ملین روپے سے زائد مالیت کی گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ پکڑی گئی*

ضلع کیماڑی پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بدستور جاری۔

اسمگلروں کی جانب سے آزمائے جانے والے تمام تر حربے ناکام ہونے لگے۔

آج خفیہ اطلاع پر موچکو پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر گٹکا ماوا سے لوڈ واٹر ٹینکر پکڑ لیا۔

پکڑے گئے واٹر ٹینکر سے 300 بورے (90،000 پڑیاں) مضحر صحت ماوا کی کھیپ برآمد۔

پولیس کو چکمہ دینے کے لئے واٹر ٹینکر کے ایک خانے میں پانی بھی بھرا گیا تھا۔

مضحر صحت ماوا حب بلوچستان سے کراچی ترسیل کیا جارہا تھا۔

مضحر صحت گٹکا ماوا کی ترسیل میں ملوث ریاض ولد لال محمد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں