272

برکنگ نیوز رپورٹ یاسین انجم چیف رپورٹ

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے سوشل میڈیا پر وائرل بہاول نگر تحصیل کے علاقے میں مسجد مکتب پرائمری اسکول جنڈ والہ میں کلاس روم کی عدم دستیابی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے جنڈ والہ مسجد مکتب پرائمری سکول کا دورہ کیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران علی اور محکمہ ایجوکیشن کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے سکول کے کمرے کی تعمیر کے فوری فنڈز مہیا کر کے کلاس روم کو مکمل کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سکول میں درجہ چہارم کے سٹاف کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والہ کا دورہ کیا اور ہائی سکول میں سہولیات اور تدریسی عمل کو مثالی قرار دیتے ہوئے انچارج ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کو بیحد سراہا ۔ڈپٹی کمشنر نے جنڈ والہ میں بنیادی مرکز صحت کا بھی دورہ کیا اور مرکز صحت میں ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں