76

ضلع کیماڑی پولیس کا اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، اسمگلرز کی جانب سے نت نئے طریقے استعمال کئے جانے کا انکشاف۔

*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 11 مئی 2026

ضلع کیماڑی پولیس کا اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، اسمگلرز کی جانب سے نت نئے طریقے استعمال کئے جانے کا انکشاف۔

ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے اسمگلنگ اور غیرقانونی کاروبار کے خلاف جاری مؤثر و مربوط کارروائیوں کے دوران اسمگلرز کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کیلئے مختلف اور غیر روایتی ذرائع استعمال کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش ڈیلیوری وین کو موچکو چیک پوسٹ کے قریب انٹرسیپٹ کیا۔ دورانِ تلاشی وین سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹ برآمد کر لئے گئے۔

کارروائی کے دوران 16 عدد بیگز سے مجموعی طور پر 800 ڈنڈے (تقریباً 8000 پیکٹس) غیرملکی سگریٹ برآمد ہوئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔

اسی دوران وین سے ایک کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹ حب، بلوچستان سے کراچی منتقل کئے جا رہے تھے۔

موقع پر موجود ڈرائیور غلام مصطفی، سپروائزر محمد اسحاق جبکہ سیکیورٹی گارڈز محمد رضا اور محمد صدیق کو دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لیا گیا۔

برآمدہ اسمگل شدہ مال، کیش اور گاڑی کو دفعہ 550 ض ف کے تحت تحویل پولیس میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے اسمگلنگ کی غیرقانونی ترسیل اور منظم جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں