254

چونیاں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا سنگدل نشئی والد نے 6 سالہ معصوم بچی کی زندگی چھین لی،ملزم فاطمہ کو قتل

چونیاں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا
سنگدل نشئی والد نے 6 سالہ معصوم بچی کی زندگی چھین لی،ملزم فاطمہ کو قتل کر کے مساجد میں گمشدگی کے اعلان کرواتا رہا،اہل علاقہ کی اطلاع پرپولیس نے بچی کی لاش فصلوں سے برآمد کی لی،ملزم موقع سے فرار،اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور،اے سی چونیاں،ڈی ایس پی کرائم سین ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گے،تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کی حدود نواحی گاؤں ہرچوکی کے رہائشی سنگدل نشئی والد مصطفی نے ظلم کی انتہا کر دی اپنی ہی چھ سالہ سگی بیٹی فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کو فصلوں میں گھڑا کھود کر دبا دیا،اہل علاقہ کے مطابق سفاک ملزم بچی کو قتل کرنے کے بعد مساجد میں بچی کی گمشدگی کے اعلانات بھی کرواتا رہا مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی لاش کو فصلوں سے برآمد کر لیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی،ڈی پی او قصور،اے سی چونیاں،ڈی ایس پی چونیاں کرائم سین ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او قصور کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں