خبر شامل کرتے ہیں ہمارے بیرو چیف رحیم بخش جاموٹ کی
سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کی رئیس وزیر خان رند کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
حب: بھوتانی کارواں کے سینئر و سرگرم رہنما لاڈلا نوید رند اور کاروباری شخصیت سراج رند کے چچا، جبکہ رند قبائل کی معروف و ممتاز شخصیت رئیس وزیر خان رند کی والدہ محترمہ کے انتقال پر سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
44