45

اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، نایاب نسل کے 61 بازوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

خبر شامل کرتے ہیں بلوچستان ضلع لسبیلہ سے ہمارے نمائندے میر غلام حسین خاصخیلی کی رپورٹ کے مطابق،
اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، نایاب نسل کے 61 بازوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل زین العابدین کی ہدایات پر اوتھل چیک پوسٹ پر مسافر کوچز کی تلاشی کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو کوچز سے 61 نایاب اور قیمتی باز برآمد کیے گئے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق بازوں کو بغیر قانونی اجازت کے پنجاب اور کراچی کے راستے بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جبکہ ان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
کارروائی کے بعد کیپٹن محمد عظیم کی قیادت میں کوسٹ گارڈز اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات لسبیلہ کے اہلکاروں نے تمام 61 بازوں کو صحت مند حالت میں ان کے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا۔
وائلڈ لائف حکام نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نایاب پرندوں اور جنگلی حیات کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے، جبکہ غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں