45

معصومہ ٹریولز گروپ کے ایم. ڈی چوہدری اشتیاق حسین کے ہاں بیٹے کی ولادت.دُبئی میں پروقار عقیقہ اور پرشکوہ عشائیہ کا اہتمام.

خبر شامل کرتے ہیں دوبئی یو۔اے۔ای سے

ہمارے جنرل مینجر عارف محمود قریشی کی رپورٹ کے مطابق

معصومہ ٹریولز گروپ کے ایم. ڈی چوہدری اشتیاق حسین کے ہاں بیٹے کی ولادت.دُبئی میں پروقار عقیقہ اور پرشکوہ عشائیہ کا اہتمام.

​چکوال، گردونواح اور متحدہ عرب امارات کی ممتاز شخصیات، تاجر برادری اور معززین کی کثیر تعداد میں شرکت۔تقریب میں روایتی چکوالی حلوے اور پرتعیش کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی.دونوں بھائیوں کو مبارکباد اور نوزائیدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.​تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوۓکہا کہ پاک امارات دوستی خلوص اور اعتماد کی پختہ بنیادوں پر قائم ہے، جسے کوئی متزلزل نہیں کر سکتا.

معصومہ ٹریولز گروپ یو۔اے۔ای کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری اشتیاق حسین کے ہاں اللہ تعالی کی طرف سے بیٹے کی نعمتِ عظمیٰ کی ولادت پر ایک شاندار اور پروقار عقیقہ و پرشکوہ عشائیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پرمسرت تقریب کی میزبانی کے فرائض معصومہ ٹریولز گروپ کے ایم ڈی حاجی مشتاق حسین چوہدری اور حاجی اشتیاق حسین چوہدری نے مشترکہ طور پر انجام دیے.تقریب میں چکوال، اس کے گردونواح اور یو اے ای میں مقیم ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری رہنماؤں اور معززینِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے میزبانی کا حق ادا کیا۔​

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے کیا گیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض چوہدری زعفران نے انتہائی خوبصورت، شائستہ اور پرکشش انداز میں ادا کرتے ہوئے پوری تقریب کو بلمقصد اور منظم رکھا۔​چکوالی حلوے سے تواضع اور مبارکباد کے پیغام.​

میزبانوں کی جانب سے آمدہ مہمانانِ گرامی (خواتین و حضرات) کے لیے متعدد لذیذ اور پرتعیش کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ خصوصیت کے ساتھ اسپیشل چکوالی حلوے” سے تمام شرکاء کی تواضع کی گئی، جسے مہمانوں نے بے حد پسند کیا۔

تقریب میں موجود تمام شخصیات نے حاجی مشتاق حسین چوہدری اور حاجی اشتیاق حسین چوہدری کو نوزائیدہ بچے کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی اور خاندان کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔​

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار چکرال نے معصومہ ٹریولز گروپ کے ایم ڈی کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ​حاجی مشتاق حسین چوہدری اور حاجی اشتیاق حسین چوہدری نے ہمیشہ مل جل کر دُبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر مشکل اور موقع پر بھرپور مدد کی ہے۔ بحیثیت دُبئی ریذیڈنٹ نہ صرف انہوں نے خود ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، بلکہ اپنے تمام دوست احباب اور عزیز واقارب کو بھی اماراتی قوانین کا احترام کرنے اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

تقریب میں ملک گروپ آف کمپنیز کے ایم.ڈی ملک تصدق حسین اعوان، جنرل منیجر راجہ رضوان حسین، چوہدری محمد ثقلین مہرو، مسٹر قریشی، تابش ریاض، محمد عزیر، چوہدری عاطف کہوٹ اور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔​مقررین نے میڈیا اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوزائیدہ صاحبزادے کے لیے صحت، طویل عمر اور نیک بخت زندگی کی دعائیں پیش کیں۔

اپنے خطاب میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امارات کی دوستی ایک ایسی پختہ، مضبوط اور تاریخی دوستی ہے جس کی بنیادیں خلوص اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ اس اٹوٹ رشتے کو دنیا کا کوئی بھی ملک یا ناخوشگوار عنصر متزلزل نہیں کرسکتا.

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے نوزائیدہ بچے کی لمبی اور بابرکت زندگی کے لیے دعا کی اور دونوں بھائیوں کی میزبانی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں