359

موسم اپ ڈیٹ

🌩🌩شدید ترین بارشیں 🌩🌩
السلام علیکم

آج رات تا 6 مارچ تک کی موسمی صورتحال

آج رات مغربی بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگا 🌩🌩🌩🌩

🌩صوبہ بلوچستان 🌩

آج رات سے 6مارچ کی رات کے دوران بلوچستان کے علاقوں بارکھان۔ رکنی۔پشین ۔ژوب۔ چمن ۔قلعہ عبدالله ۔قلعہ سیف اللہ ۔کوہلو۔ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور ژالا باری کا بھی امکان ہے
🌩صوبہ پنجاب 🌩
پنجاب میں اسلام آباد ۔راولپنڈی ۔اٹک ۔جہلم ۔چکوال ۔پنڈی گھب ۔خطہ پوٹھوہار ۔وادی سیکسر ۔خوشاب۔کھاریاں میں 4 مارچ سے 6 مارچ تک شدید ترین بارش ژالا باری اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہوگی ۔
جبکہ تلہ گنگ ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ کلر کہار۔میانوالی۔سرگودھا ۔فیصل آباد ۔ جھنگ ۔شور کوٹ ۔اٹھارہ ہزاری ۔پیر محل ۔ساہیوال ۔اوکاڑہ ۔لاہور ۔پتوکی ۔ننکانہ صاحب ۔لاہور ۔شیخو پورہ ۔گجرات ۔گجراوالہ ۔حافظ آباد سیالکوٹ۔منڈی بہاؤالدین ۔ملکوال ۔وزیر آباد ۔گوجرہ ۔جام پور میں 4 مارچ سے 6 مارچ تک طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالا باری کا بھی امکان ہے
🌦جنوبی پنجاب 🌦
اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب میں اچھی بارش ہوگی انشااللہ ڈیرہ غازی خان ۔بھکر ۔تونسہ شریف۔ جام پور ۔راجن پور ۔علی پور ۔اوچ شریف ۔احمد پور شرقیہ ۔چوک اعظم ۔بہاول پور ۔ملتان ۔بستی ملوک ۔بہاولنگر میں اکثر مقامات پر آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالا باری کا امکان ہے
جبکہ ترنڈہ محمّد پناہ ۔جن پور ۔چنی گوٹھ ۔لیاقت پور ۔اللہ آباد ۔خان بیلا ۔امین آباد ۔ظاہر پیر فتح پور کمال ۔خان پور ۔کوٹ سمابہ ۔سردار گڑھ ۔شیخ واہن ۔چوک بہادر پور ۔چاچڑا ں شریف ۔کوٹ مٹھن ۔رحیم یار خان ۔ صادق آباد میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ درمیانی سے موسلادھار بارش گرج چمک اور ژالاباری کا امکان ہے انشااللہ
🌦صوبہ سندھ 🌦
سندھ میں بالای علاقوں کشمور ۔ابارو۔ پنو عاقل ۔کندھ کوٹ ۔سکھر ۔میر پور ماتھیلو ۔جیکب آباد ۔حیدرآباد ۔اور کراچی میں 4 سے 6 مارچ کے دوران بارش کے امکان ہے باقی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کہی کہی بوندا باندی کا امکان ہے
🌨خیبر پختونخوا 🌨
انشاء اللہ تعالیٰ 4 مارچ سے 6 مارچ کی شام تک مردان ۔کوہاٹ ۔پشاور ۔چارسدہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان ۔بنوں ۔چترال ۔سوات ۔کالام ۔کوہستان ۔دیر ۔مانسہرا ۔ایبٹ آباد ۔بالاکوٹ ۔کاغان ۔ناران ۔شوگران کے علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے
🌨گلگت بلتستان 🌨
کے تمام علاقوں میں 4 مارچ سے 6 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے انشاء اللہ
🌨آزاد کشمیر 🌨
کے تمام علاقوں میں 4 مارچ سے 7 مارچ تک بارش اور پہاڑوں پر اچھی برفباری کا امکان ہے
🌧مری ۔گلیات 🌧
ملکہ کوہسار مری گلیات میں 5 مارچ سے 7 مارچ تک اچھی برفباری ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں