248

کراچی: گلشنِ اقبال سے چوری ہونے والی مہران کار حب سٹی پولیس نے چند گھنٹوں میں جام کالونی سے برآمد کرلی۔ شہریوں نے ایس ایچ او محمد قاسم گشکوری کی کارکردگی اور بروقت کارروائی کو سراہا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

_*حب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے چوری ہونے والی کار کو حب سٹی پولیس نے چند گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے جام کالونی سے برآمد کرلیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، شام چھ بجے گلشنِ اقبال کراچی سے نامعلوم افراد مہران کار چوری کرکے اندرونِ بلوچستان لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حب سٹی تھانہ کے ایس ایچ او محمد قاسم گشکوری نے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالوہاب رند اور ڈرائیور حنیف رونجھو کے ہمراہ فوری چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے جام کالونی سے کار کو برآمد کرکے حب سٹی تھانہ منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حب سٹی پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے*_

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں