اے سی حب کی کارروائی، درجنوں غیر رجسٹرڈ رکشے قبضے میں لے کر سوک سینٹر منتقل
حب (رپورٹ: کیمرا مین محمد ظفر، سرِعام سی آئی ڈی نیوز)
ڈپٹی کمشنر حب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسائز کے سب انسپکٹر گل حسن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حب سٹی تھانے کے سامنے درجنوں غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
کارروائی کے دوران متعدد رکشوں کو قبضے میں لے کر سوک سینٹر حب منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر اے سی حب سیف علی مغل کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ، بغیر لائسنس یافتہ اور روڈ پرمٹ کے بغیر چلنے والے رکشے عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اسی لیے قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔