232

پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سینئر رہنمامیر اکرم بلوچ آوارانی نے پاکستان کے موجودہ حالات کے مطابق اخباری بیان جاری کیا اور کہا پاکستان دنیا کا وسائل کے اعتبار سے امیر ترین ملک

پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سینئر رہنمامیر اکرم بلوچ آوارانی نے پاکستان کے موجودہ حالات کے مطابق اخباری بیان جاری کیا اور کہا پاکستان دنیا کا وسائل کے اعتبار سے امیر ترین ملک
ہے لیکن بدقسمتی کی وجہ سے کاش کوئ حقیقی
نمائندے ہوتے ، پاکستان
کے منسٹرز کو باہر کے ملک کا ایک جمعدار بھی خرید کر سکتا
ہے آسانی سے ، لیکن مجھے افسوس ہے صوبائ اسمبلی ، قومی اسمبلی اور سینٹ میں سبزی منڈی کی بولی لگتی ہے ، یہاں سے
جتنے نمائندے ہیں یہ اپنی زات کا سوچتے ہیں اور کسی
غریب عوام کیلئے نہیں،، نعرہ لگاتے ہیں غریب کا اور بنتے
ہیں خود امیر ، غریب کو اپنے پائوں تلے دباتے ہیں اور اسرہ میں رکھتے ہیں اور 1947 سے لے کر 2022 تک ملک نے کوئ ترقی نہیں کی ، بنیادی سہولیات سے ابھی تک محروم ہے ،ایک کسی نمائندے نے پاکستان بارے لکھا کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ نہیں ہے لیکن میر اکرم بلوچ آوارانی نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا زخیرہ پانی کا امریکہ میں ہے دوسرا زخیرہ پاکستان میں ہے اللہ تعالیٰ بارش بہت برساتے ہیں لیکن حقیقی نمائندوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اور انکی نااہلی کی وجہ سے ڈیم نہیں ہیں اور پانی سمندر میں جا کر ضائع ہو جاتا ہے ، یہاں یہ واحد ملک ہے امیروں کیلئے ہر جگہ سایہ ہے مگر غریبوں کیلئے کوئ سہارا نہیں ،اسکی وجہ سے قرآن کریم میں دو لفظ ہیں ایک ہے جزا اور ایک ہے سزا یہ واحد ملک ہے جزاء والا سزا اٹھا رہا ہے اور سزا والا جزا اٹھا رہا ہے ، مثال کے طور پر صوبہ بلوچستان نااہل نمائندوں کی وجہ سے دن بدن پیچھے جا رہا ہے کچھ نمائندے ایسے بھی ہیں بلوچستان میں پرائمری سکول کے ماسٹر کے قابل بھی نہیں ہیں اسکو منسٹر بنا دیا جاتا ہے ، پاکستان واحد ملک ہے کہ جتنے چور لٹیرے لوٹتے ہیں مگر پاک وطن ختم نہیں ہوتا
لوٹیروں کو سوچنا چاہیئے کہ علم کی قدر کریں علم وہ واحد خزانہ ہے جتنا استعمال کرو بڑہتا تو ہے لیکن کمی اس میں واقع نہیں ہوتی ہمارے نمائندوں کی اولاد باہر تعلیم حاصل کرتے ہیں اور رہائش و علاج معالجہ بھی باہر رکھتے ہیں لیکن جب مرتے ہیں تو ڈیڈ باڈی پاکستان آ جاتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک سر زمین ہی انہیں اپنی گود میں پھر بھی جگہ دیتی ہے حالانکہ ان لوگوں کے ایکائونٹس بھی سویڈزرلینڈ میں ہیں لیکن پاکستان کے عوام کو داد دینی چاہیئے کہ عوام اپنے ٹیکس سے ان کے کفن دفن کا بھی بندوبست کرتے ہیں پاکستان کی عوام ہیرو ہے اور نمائندے زیرو ہیں !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں