178

غریب پے پولیس کا زور ناجائز گرفتاری۔

وہاڑی۔ سی آئی اے پولیس کے تھانیدار عبدالروف گجر اور اے ایس آئی حاجی یونس نے 21سالہ غریب شہری کو بلاوجہ گرفتار کرلیا
دونوں پولیس افسران غریب شہری کی رہائی کے بدلے ورثاء سے بھاری رشوت کا مطالبہ کرنے لگے
دونوں پولیس افسران نے دس روز قبل فیصل اکبر نامی مزدور کو آڑھت سے دو ساتھیوں کے ہمراہ پکڑا
پولیس اہلکاروں نے باقی دونوں افراد کو پانچ پانچ ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا
جبکہ فیصل اکبر کو دس روز سے نامعلوم مقام پر رکھ کر تشدد کا نشنانہ بنایا جارہا ہے ۔ ورثاء کا الزام
ورثاء کا اہل علاقہ کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی
دونوں پولیس اہلکار ضلع بھر میں بلاوجہ لوگوں کو پکڑتے ہیں اور پھر رشوت لے کر چھوڑ دیتے ہیں ۔ مظاہرین
خدشہ ہے کہ ہمارے آدمی کو تشدد کرکے یا جعلی پولیس مقابلہ ظاہرکرکے جان سے مار دیا جاۓ گا ۔ مظاہرین
چیف جسٹس آف پاکستان ۔ آئی جی پنجاب ۔وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں