حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں سیاسی محاذ آرائی عروج پر۔
اسلام آباد: ملک میں سفارتی و سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اورآنے والے دنوں میں ان میں مزید تیزی آنے والی ہے۔
سیاسی سطح پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس سے ملک میں افواہ سازی کا بازار پھر سے گرم ہوگیا ہے اس بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام و تصادم سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں کہیں پھر سے سسٹم کی بساط لپیٹنے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے تو کہیں کہا جا رہا ہے کہ اس شورش و سیاسی عدم استحکام کی آڑ میں بہت سے اہم اور قومی و عالمی نوعیت کے معاملات پر عوام کی توجہ ہٹائی جا رہی ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا مگر سیاسی رہنماوں کو دانشمندی اور برداشت کا دامن نہیں چھوڑنا ہوگا۔