591

بلوچستان کی معروف سیاسی سماجی قبائلی شخصیت میر اکرم بلوچ آوارانی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ! کوئیٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیساتھ میر اکرم بلوچ آوارانی کی ملاقات !

بلوچستان کی معروف سیاسی سماجی قبائلی شخصیت میر اکرم بلوچ آوارانی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے !

کوئیٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیساتھ میر اکرم بلوچ آوارانی کی ملاقات !

آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے میر اکرم بلوچ آوارانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

شمولیت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری سابق صوبائ وزیر علی محمد جتک بھی موجود تھے !

میر علی حسن زہری نے میر اکرم بلوچ آوارانی کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی بلوچستان میں مضبوط ترین جماعت بن کر سامنے آئ ہے !

میر اکرم بلوچ آوارانی سیاسی سوچ کے حامل سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے !

پیپلز پارٹی کے کارکنان آج بیحد خوش ہیں ہم یہی چاہتے ہیں ایسے لوگ سامنے آئیں جو کارکنوں کو متحد کریں انہیں عزت دیں آج یہ کمی پوری ہو گئ !

میر اکرم بلوچ آوارانی نے نواب ثناء اللہ زہری میر علی حسن زہری اور نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے !

پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے تمام صوبوں کی زنجیر ہے جسنے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ان شاء اللہ پیپلز پارٹی ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی !

پیپلز پارٹی کا پیغام بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچائیں گے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی وفاق میں اور تمام صوبوں میں عوام کی مدد سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا اور بلوچستان کی مظلوم عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں