پاکستانی ٹیم کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہد پیش کرے گی، وزیر خارجہ
مانچسٹر: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا ہے۔
برطانیہ کے دورہ پرمانچسٹر میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشتگردکلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا، کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں ہے لہٰذا پاکستانی ٹیم کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہد پیش کرے گی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا تھا تاہم پاکستان نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی پاکستانی موقف کی تائیدکی ہے۔