218

پاک بحریہ کی امن مشقوں کا آج سے آغاز۔

مشق امن کا آج سے آغاز، 45 ممالک کے بحری جہاز شرکت کریں گے۔


مشق امن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 45 ممالک کے بحری جہاز شرکت کریں گے۔

سال 2007 سے پاک بحریہ کے تحت ’’مشق امن‘‘ کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے تاہم رواں سال بھی 8 تا 12 فروری کو 45سے زائد ممالک اپنے بحری جہازوں کے ساتھ اورمندوبین کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

یہ مشق 2اہم مراحل پر مشتمل ہے جس میں ہاربر فیز اور سی فیز شامل ہیں۔ہاربر فیزکے دوران مختلف سیمینارز، مباحثے اور عملی مظاہروں پر مشتمل ہے۔

علاوہ ازیں عالمی سیاست کے تغیروتبدل، بحیرہ ہند میںابھرنے والی نئی میری ٹائم جہتوں پر غورو فکرکے موضوع پر 3 روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں