170

خادم حسین رضوی اور دیگر 5 ملزمان کے جوڈیشنل ریمانڈ میں توسیع۔

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع۔

لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی گئی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے علامہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں