193

سانحہ ساہیوال , پر جوڈیشنل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق وزیر اعظم سے جواب طلب۔

سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق وزیراعظم سے جواب طلب

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی تفتیش کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق وزیر اعظم سے جمعرات تکب جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردارشمیم احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ساہیوال واقعہ کی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف اور جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے متفرق درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اعجاز شاہ پیش ہوئے۔ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے دلائل پر چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے وکیل کو باور کرایا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینا حکومت کا کام ہے اور وہی مجاز فورم ہے۔ عدالت یہ کمیشن تشکیل نہیں دے سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں