189

آٸس نشہ بنانے والے کیلیے سزاۓ موت دینے کی تجویز۔

خیبر پختونخوا میں آئس نشہ بنانے والے کو سزائے موت دینے کی تجویز۔

پشاور: خیبر پختونخوا میں آئس نشے کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں محکمہ قانون نے بل تیار کرکے منظوری کے لیے وزیراعلی محمود خان کو بھجوادیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت آئس بنانے والے کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ اور سزائے موت جبکہ یہ نشہ فروخت کرنے والے کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

مجوزہ قانون میں نشہ کرنے والے افراد کو بھی پچاس ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ قانون نے قانون سازی کے لیے ڈرافت تیار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں