قبائلی علاقے کے اختیارات، وزیر اعلیٰ اور گورنر میں مفاہمت ہوگئی۔
پشاور: انہی سطور میں کہا گیا تھا کہ جن اختیارات کو عشروں تک گورنرز استعمال کرتے آئے ہیں ان اختیارات کو قبائلی علاقہ جات کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد بھی موجودہ گورنر اتنی آسانی سے نہیں چھوڑیں گے جس کا عملی نمونہ اس سے قبل قبائلی اضلاع کے معاملات کی نگرانی کا فریضہ وزراء کمیٹی کو سپرد کرنے کے بعد یہ کام ایپکس کمیٹی کے حوالے کرنا ہے جس میں گورنر بھی شامل ہیں اور ساتھ ہی عسکری قیادت بھی اس کاحصہ ہے اور اب ایپکس کمیٹی کو وزیراعلیٰ کی جانب سے اپنی طرف لانے سے بھی تنازعہ پیدا ہوا ہے جس کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔