اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں، فواد چوہدری۔
دبئی: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔
دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف سویلین اداروں کو بہتراورمضبوط کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی مسائل پربھی توجہ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ پرکرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے۔
فوادچودھری نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا، اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کےمعاملے میں واپس آیا ہے۔