209

اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نٸے چٸیرمین منتخب۔

اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین منتخب۔

کراچی: کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اکرام سہگل کو نیا چیئرمین منتخب کرلیاگیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

چالیس سال سے زائد کاروباری تجربہ رکھنے والے اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئر مین ہیں، 50سے زائد ٹاؤنز اور پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود کئی ہزار کارکنان اس ادارے سے منسلک ہیں۔افواج پاکستان میں خدمات کی انجام دہی کے دوران اکرام سہگل تاریخ میں پاکستان کے پہلے PW تھے جو بھارتی PWکیمپ سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

کمرشل پائلٹ لائسنس کے حامل اکرام سہگل نے 1977میں اپنے کاروبارکی بھی بنیاد رکھی۔وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں Escape from Oblivion نامی کتاب کو 2012میں اوکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیا۔ کئی اداروں کے بورڈز کے ساتھ منسلک رہنے والے اکرام سہگل بینک الفلاح میں بھی16سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں