175

بچوں کو غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کیخلاف درخوست داٸر۔

بچوں کو غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کیخلاف درخواست دائر۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں بچوں کو غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل کے روبرو نجی اسکولوں کے بچوں کو غیر اسلامی و غیر اخلاقی مضامین پڑھانے سے متعلق ایمان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری ارشد صدیقی کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ بے شمار نجی اسکولز میں آکسفورڈ اور پیراماؤنٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھائی جا رہی ہیں جن میں ایسا غیر اخلاقی مواد موجود ہے جو یہاں بیان بھی نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ایسا کون سا مواد ہے عدالت کو بتایا جائے ،کون سی کتابیں ہیں جن میں غیر اسلامی مواد پڑھایا جا رہا ہے، آپ بھی اور ہم مسلمان ہیںاس معاملے کو ضرور دیکھیں گے،ہم سیکریٹری تعلیم کو بلا کر پوچھ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں