170

محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کی تاریخی مسجد کی 11 دکانیں سیل کر دی۔

محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کی تاریخی مسجد کی 11 دکانیں سیل کردی۔

پشاور: محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کی ساڑھے تین سو سال پرانی تاریخی مسجد مہابت خان کی مرمت و بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں 11 دکانیں سیل کردی۔

محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے مسجد مہابت خان کی اصل حالت کو برقرار رکھنے کے لیے مسجد کی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں مسجد سے متصل دکانیں خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ آثار قدیمہ ترجمان کے مطابق مسجد کی مرمت و بحالی کے لیے دکانیں خالی کرانا ضروری تھیں کیونکہ دکانیں مسجد کی بنیادوں میں بنائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 11 دکانیں سیل کردی گئی ہیں جب کہ باقی 31 دکانیں بھی جلد خالی کرائی جائیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں