کیا نیب کے علاہ سارا پاکستان چور ہے، چیف جسٹس۔
اسلام آباد: چیف جسٹس نے اسپتالوں کی کمی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ ایک درخواست پر پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، کیا نیب کے علاہ سارا پاکستان چور ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اسپتالوں کی کمی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ چیئرمین نیب کا بطور سابق جج حاضری سے استثنی ختم کر دیں، ایک درخواست پر پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، نیکی کا کام ہو رہا ہے نیب ٹانگ اڑا کر بدنامی کر دیتا ہے، سی ڈی اے کیلئے عدالتی حکم اہم ہے یا نیب کا۔