علی رضا عابدی قتل کی جے آئی ٹی کے سامنے فاروق ستار پیش۔
کراچی: فاروق ستار قتل ہونے والے علی رضا عابدی قتل کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
ڈاکٹرفاروق ستارٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے علی رضا عابدی قتل کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ فاروق ستار سے علی رضا عابدی کے حوالے سے آدھے گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے۔ ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں گزشتہ روز اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا اورکیس میں مزید لوگوں کو طلب کرسکتے ہیں۔
ترجمان ڈاکٹر فاروق ستار نے اس متعلق کہا کہ آج فاروق ستار شہید علی رضا عابدی قتل کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، شہید علی رضا عابدی سے سیاسی نظریاتی اورذہنی ہم آہنگی کو نظرمیں رکھتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو بلایا گیا اورانہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔