180

اورنج لاٸن منصوبہ, تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے کی اداٸیگی کا حکم۔

اورنج لائن منصوبہ؛ تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے کی ادائیگی کا حکم۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو اورنج لائن منصوبہ کی تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کے لئے بلوں کی ادائیگی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے انہیں کام کی اجرت ساتھ ساتھ ملنی چاہیے۔ تاہم ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر کہا کہ ادائیگیوں کے لئے تعمیراتی کمپنیوں کے کام کی پیمائش ہونی ضروری ہے۔

تعمیراتی کمپنی کے وکیل نے درخواست کی کہ منصوبہ پہلے ہی 22 ماہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، ادائیگیوں کے معاملہ پر کوئی تنازعہ نہیں ہے، لیکن ہمیں چالیس اور ساٹھ کروڑ کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں، منصوبہ پر 97 فیصد تک سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ایک سینئر صوبائی وزیر کہتے ہیں چیف جسٹس مداخلت نہ کرتے تو اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں