180

عمران فاروق قتل ایف آٸی اے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج۔

عمران فاروق قتل کیس؛ ایف آئی اے نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں انسداد دہشتگردی کی عدالت اور ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ مزید شواہد کے حصول کے لئے برطانیہ سے رابطے میں ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے استغاثہ کو بھرپورکیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں