233

3سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل۔

حویلیاں؛ لاپتہ 3سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل۔

ایبٹ آباد: حویلیاں تھانہ کی حدود کیالہ گاؤں میں 3 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔

3 سالہ (ف)گزشتہ روز دن ڈھائی بجے گھر سے لاپتہ تھی جس کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کرائی گئی، پولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجازکی نگرانی میں سرچ آپریشن شروع کیا اوردوسرے دن صبح 9 بجے 3سالہ فریال گاؤں سے دور ویرانے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔

بچی کے مرنے کی اطلاع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت،ایس پی سونیا شمروز فوری طور پر حویلیاں اسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں پوسمارٹم کرایا۔ ڈاکٹرزکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کیساتھ زیادتی کی گئی تھی اورنیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے شدیدسردی میں پھینک دیا گیاجس سے بچی دم توڑگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں