174

LLB کے داخلے پہلے ٹیسٹ اب ہو گا بد ترین مثال۔

انتظامی ناتجربے کاری کی بدترین مثال، جامعہ کراچی میں LLB کے داخلے پہلے ہوگئے، ٹیسٹ اب ہوگا۔

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامی کی ناتجربہ کاری اوربدانتظامی کی ایک بدترین مثال سامنے آئی ہے۔

سپریم کورٹ کے احکام اورایچ ای سی کی ہدایت کے باوجودیونیورسٹی انتظامیہ نے ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام میں پہلے توتحریری ٹیسٹ کے بغیرہی داخلے دے دیے اب داخلوں کے سلسلے میں میرٹ لسٹ جاری اورطلبہ کوداخلے دینے کے بعد ان طلبہ کاٹیسٹ ایچ ای سی سے کرانے کافیصلہ کیاہے۔ ہائرایجوکیشن کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی ایک انوکھی مثال سامنے آئی ہے جس میں ایک یونیورسٹی کی جانب سے پہلے میرٹ لسٹ جاری کرتے ہوئے طلبہ کوداخلے دیے گئے ہیں اوربعد میں ان سے داخلہ ٹیسٹ لیاجائے گااورمحض داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کوتدریسی عمل میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں