218

موٹر وے پر حادثات 6 جانبحق۔

پنڈی بھٹیاں؛ موٹروے پر حادثات، 6جاں بحق۔

پنڈی بھٹیاں: مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7افراد جاں بحق اور22زخمی ہوگئے۔

موٹروے ایم 2 پر خانقاہ کے قریب تیز رفتاربس ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 15 کے قریب شدید زخمی ہوگئے بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی، زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو نے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔

رائے ونڈ کے علاقہ میں ٹرین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ ظفر کے پھاٹک سے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کے گزرنے پر پھاٹک بند کیا جا رہا تھا اس دوران ساجد میو نامی ڈرائیور نے ٹریکٹرٹرالی جلد میں گزارنے کی کوشش کی جس سے ٹرین کی ٹکر لگنے سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر سامنے درخت میں جا لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں