239

موٹر سائیکل اور گاڑیاں کی رجسٹریش بک ختم۔

گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک ختم، سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع۔

لاہور: محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور تبدیلی متعارف کراتے ہوئے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم کر دی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم کرتے ہوئے سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت موٹر سائیکل اور گاڑی کے کارڈ کی یکساں فیس مقرر کی گئی ہے، اب شہری 530 روپے میں سمارٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی رجسٹریشن بک بھی سمارٹ کارڈ میں تبدیل ہو سکے گی۔ لاہوریوں نے سمارٹ کارڈ کے اجرا کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ کارڈز کل سے شہریوں کے ایڈریسز پر بھجوائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں