بدبخت بیٹے نے باپ، بھائی نے بھائی اور چچا زاد نے تایا زاد کو قتل کردیا۔
اوکاڑہ / چوچک / رینالہ خورد: مختلف واقعات میں بدبخت بیٹے نے سگے باپ، چھوٹے نے بڑے بھائی،تایا زاد نے چچا زاد کو قتل کردیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئیں جن میں بدبخت بیٹے نے سگے باپ، چھوٹے نے بڑے بھائی،تایا زاد نے چچا زاد کو قتل کردیا۔ تاج کالونی دیپالپور میں شیر افضل کو اس کے بیٹے نو ید افضل نے جائیداد کے تنازع پر اپنے 3ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے نوید افضل کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب تھانہ راوی کے نواحی قصبہ لشاریاں میں گھر یلو تنازع پر چھوٹے بھائی اکر م علی ولد احمد علی دین نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی صفدر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،دونوں بھائی حساس ادارے کے رٹائرڈ ملازم تھے، اکرم کو شک تھا کہ صفدر کے اس سابقہ اہلیہ کے ساتھ مراسم ہیں، بعدازاں ایک ملزم فخر ولد اسلم کو گرفتار کر لیا گیا۔