نواز شریف کی موجودگی میں ان کے سیکیورٹی گارڈ کا صحافی پر بہیمانہ تشدد۔
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ نے صحافی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، رانا ثناء اللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، سابق گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام، پرویز رشید ، احسن اقبال اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ احسن اقبال نے پارٹی رہنماوٴں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی جبکہ نیب کے ہاتھوں گرفتار رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔