این آر او مانگنے والوں کے نام پارلیمنٹ میں بتاؤں گا، مراد سعید۔
راولپنڈی: وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسزمراد سعید کا کہنا تھاکہ این آراو مانگنے والوں کے نام پارلیمنٹ میں بتاؤں گا۔
جی پی او راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعیدکاکہنا تھاکہ ہم پوسٹل سروسزکی نجکاری نہیں کریں گے ، پوسٹل سروسزکا محکمہ سالانہ 12 ارب خسارے میں ہے، لیکن 3 مہینے میں ایسے اقدامات کریں گے کہ ایک سال میں محکمہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا۔
مراد سعید کا کہناتھاکہ پوسٹل سروسزمیں ای کامرس، موبائل منی آرڈرسمیت دیگرٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں اس کیلیے ہم ادارے کو کمرشل لائز نہیں کریں گے بلکہ اپنے پرانے لوگوں کوہی ٹریننگ دیں گے، ان کا کہنا تھاکہ اس وزارت کو سنبھالتے ہی چارگاڑیاں آفرکی جاتی ہیں لیکن میں اپنے دفتر میں پانی بھی اپنا استعمال کرتا ہوں۔