169

یوٹرن کی حقیقت اور ماضی دیکھے QBN رپورٹ میں۔

😄یوٹرن کی کہانی۔
عمران خان نے 22 سالہ محنت کے بعد 22 اگست کو پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اس مبارک نسبت سے چیدہ چیدہ 22 یو ٹرن پیش خدمت ہیں.

1. افتخار چوہدری اس ملک کی آخری امید ہیں.
یو ٹرن ⬅ افتخار چوہدری بھی دھاندلی میں ملوث ہے.

2. پرویز الہی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے .
یو ٹرن ⬅ پرویز الہی اور ہم مل کر کرپشن کے خلاف لڑیں گے.

3. شیخ رشید جیسے آدمی کو میں اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھوں.
یو ٹرن ⬅ شیخ رشید اور ہماری سوچ ایک ہی ہے.

4. میرے پاس پینتیس پنچر کی ٹیپ ہے.
یو ٹرن ⬅ پینتیس پنچر ایک سیاسی بیان تھا.

5. نواز شریف کے استعفے تک میں شادی کا سوچ بھی نہی سکتا.
یو ٹرن ⬅ میں دھرنا اس لیے دے رہا ہوں تا کے میں شادی کر لوں.

6. طلاق کی باتیں میڈیا کر رہا ہے سب جھوٹ ہے.
یو ٹرن ⬅ طلاق میرا ذاتی مثلا ہے کوئی بات نہ کرے.

7. آف شور کمپنی رکھنے والے چور ہیں.
یو ٹرن ⬅ میں نے تو آف شور اس لیے بنائی تا کے میں ٹیکس بچا سکوں.

8. بنی گالا میں نے کاونٹی کے پیسوں سے خریدا.
یو ٹرن ⬅ بنی گالا جمائما نے طلاق کے بعد گفٹ کیا.

9. ہم اسمبلی سے مایوس ہو کر سپریم کورٹ جا رہے ہیں.
یو ٹرن ⬅ ہم سپریم کورٹ سے مایوس ہو کر اسمبلی جا رہے ہیں.

10. جب تک سپریم کورٹ کے نیچے پاناما پر کمیشن نہی بنتا ہم سڑکوں پر رہے گے .
یو ٹرن ⬅ سپریم کورٹ نے اگر کمیشن بنایا تو ہم بایکاٹ کریں گے.

11. میں نواز شریف کو وزیر اعظم نہیں مانتا.
یو ٹرن ⬅ ہم نواز شریف کے لگاے ہوے آرمی چیف کو مبارک پیش کرتے ہیں .

12. ہمارے پاس پاناما کے ثبوت ہیں.
یو ٹرن ⬅ ثبوت دینا حکومت کا کام ہے.

13. دھرنا دینے والوں کو کنٹینر اور کھانا دیں گے.
یو ٹرن ⬅ دھرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا.

14. مودی کا جو یار ہے “غدار ہے غدار ہے”.
یو ٹرن ⬅ بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں.

15. کبھی قرضہ نہیں مانگوں گا.
یو ٹرن ⬅ سعودیہ سے 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور تین سال کیلئے ادھار تیل.

16. میرے خلاف 50 بندے بھی سڑک پر آ گئے تو استعفیٰ دے دوں گا.
یو ٹرن ⬅ ناموسِ رسالت احتجاج میں لاکھوں لوگوں کی شرکت پر بزدلانہ خاموشی.

17. ہم کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے اس سے حکومت کمزور ہوتی ہے.
یو ٹرن ⬅ وفاق میں ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے.

18. ایم کیو ایم قاتل جماعت ہے اس پر پابندی لگنی چاہئے.
یو ٹرن ⬅ ایم کیو ایم کا ایم نے اے بیرسٹر فروغ نسیم وزیرِ قانون ہے.

19. کسی آزاد امیدوار کو ووٹ مت دینا، میں انہیں شامل نہیں کروں گا.
یو ٹرن ⬅ وفاق اور پنجاب حکومت آزاد امیدواروں کے ہی مرہونِ منت ہے.

20. سو دن میں ڈیلیور کر کے دیں گے.
یو ٹرن ⬅ سو دن والی بات سیاسی نعرہ تھا.

21. کبھی خاندان میں ٹکٹیں نہیں دیں گے.
یو ٹرن ⬅ پرویز خٹک کے خاندان میں 6 ٹکٹ، سیمی ایزدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا.

22. کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے.
یو ٹرن ⬅ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں