194

پاکستان کا احتجاج کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

اسلام آباد :پاکستان نے حریت رہنما آسیہ اندرابی پر بھارت کی جانب سے دائر کیس کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے
پاکستان نے دختران ملت آسیہ اندرابی کے خلاف جھوٹی اور مضحکہ خیز فردجرم عائد کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈ اکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی سازشیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنماﺅں کو بے بنیاد الزامات پر نظربندی اور حراست انسانی حقوق کے منشور کی خلاف ورزی جمہوری ملک ہونے کے بھارتی دعوﺅں کی نفی ہے۔
آسیہ اندرابی اب بھی نظر بند ہیں جبکہ سید علی گیلانی کو آٹھ برس بعد گھر سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کو خواتین’ بچوں اور معمر افراد سمیت کشمیریوں کو دہشت گرد اور انتہا پسند ثابت کرنے کے حوالے سے اپنی ناکامی کی حقیقت کو تسلیم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کی جلد تشکیل کا مطالبہ کیا
یاد رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ’این آئی اے‘ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں فرد جرم پیش کی ہے۔
فردجرم میں کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے خلاف نفرت انگیر پیغامات اور تقاریر کر کے کشمیری عوام کو بھارت سے علیحدگی پر اکساتی اور پاکستان کے ساتھ انضمام کی حمایت کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں