204

آصف علی زرداری کا حکومت پے وار۔

طاقتوں کو جلداحساس ہوگاپاکستان صرف عوام کے نمائندے چلاسکتے ہیں، آصف زرداری۔
بدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں ان کے ہاتھ کے بنائے ہوئے نہیں۔
بدین میں اجتماع سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مجھے معلوم نہیں، میری نظر میں پاکستان میں اپنا پیسہ بہت ہے، مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو اعتبار نہیں ہے، آج گنگا الٹی بہہ رہی ہے جس کا سب کو نقصان ہورہا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ کچھ دوستوں کو چاہیے کہ بے وقوف بنانا چھوڑ دیں، کسی نے کھیلوں میں حصہ لے لیا اور کرکٹ کا کھلاڑی بن گیا لیکن پاکستان کا لیڈر بننا اس سے اونچی بات ہے، مجھے سب سمجھ آرہی ہے کہ کون کیسے کیسے مدد کر رہا ہے، چاہے آپ کتنی مدد کر لیں، یہ جتنے بھی ہیں ان سے ہماری حکومت بہتر تھی اور ہے۔ انہوں نے کبھی خود کام نہیں کیا، کبھی دفتر میں نہیں بیٹھے۔ کاش ہمارے دور میں بھی ہماری ایسی مدد ہوتی خیر جان باقی تو انسان باقی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں