جے آئی ٹی رپورٹ قابل قبول شہادت نہیں، نواز شریف۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ قابل قبول شہادت نہیں کیونکہ اس کے دس والیم محض ایک تفتیشی رپورٹ ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف کو مجموعی طور پر 151 سوالات کے جواب دینے دہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز 45 سوالات کے تحریری جواب دیئے تھے جب کہ جمعرات کو مزید 45 مزید سوالات کے جواب جمع کروا دیئے۔
نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ میں 10 دسمبر 2000 سے 2007 تک جلاوطن رہا، 1999 کے مارشل لاء کے بعد ہمارے کاروبار کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا اور اس حوالے سے شکایت بھی درج کرائی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ہمارے ساتھ یہ صرف 1999 میں نہیں ہوا، یہ ہمیشہ ہوتا آیا ہے، ہمارے خاندان کی درد بھری کہانی ہے۔
202