قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا.
کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب تحقیقات پر اعتراض نہیں گرفتاری سے روکا جائے، نیب سے تحقیقات میں تعاون کریں گے لہذا ضمانت دی جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے اور اسی وجہ سے نیب نے قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا تھا۔
187